ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / شام میں متعدد دھماکے، کم از کم اڑتیس افراد ہلاک

شام میں متعدد دھماکے، کم از کم اڑتیس افراد ہلاک

Mon, 05 Sep 2016 17:07:52  SO Admin   S.O. News Service

 

دمشق5ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)شام میں سلسلہ وار بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم اڑتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ دھماکے حکومتی فورسز کے زیرِانتظام علاقوں طارطس اورحمص کے علاوہ کرد باغیوں کے زیر قبضہ شہر حسکہ میں پیر کے روز کیے گئے۔ سرکاری میڈیا نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد گیارہ اور زخمیوں کی تعداد پینتالیس بتائی ہے۔ یہ حملے ایک ایسے وقت کیے گئے ہیں جب چین میں امریکی اورروسی وزرائے خارجہ شام میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے کیے گئے مذاکرات میں کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ 

Share: